دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم فرار

12:58 PM, 28 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی عدالت سے جیل واپسی پر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی اٖغوا کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد جیل واپسی پر پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم زوہیب قریشی کو شاپنگ کے لیے طارق روڈ پر ایک شاپنگ مال لےجایا گیا ، اس دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تاہم پولیس ٹیم کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس  سے پانچ افراد نے دعا منگی کو اغوا کرکے اس کے دوست حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد تاوان کے عوض 20 سے 25 لاکھ  کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

دعا منگی اغوا کیس میں پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کیا  تھا۔ ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ جس کا مقدمہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں