ریسٹورنٹ یا بھوت بنگلہ؟ کھانے کیساتھ ڈرایا بھی جانے لگا

12:11 PM, 28 Jan, 2022

ریاض: سعودی عرب میں ایک عجیب و غریب ریسٹورانٹ نے  ہر کسی کی توجہ اپنی طرف مرکو ز کر لی،جہاں لوگوں کی بھوک مٹانے کیساتھ ڈرانے کا کام بھی شروع کر دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’شیڈوز‘ نامی سعودی ریسٹورنٹ ایسے افراد کیلئے کھولا گیا ہے جو بیک وقت  ڈراؤنی فلموں اور کھانے پینے کے شوقین ہیں۔

سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے علاقے  بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں موجود  اس ریسٹورنٹ میں آنے والے افراد کا کھانے کیساتھ زومبیز، ویمپائر اور کھوپڑیوں کیساتھ استقبال ہوتا ہے۔

شیڈوز ریسٹورنٹ میں آنے والی سعودی خاتون وکیل امانی نے کہا کہ عجیب و غریب اور انوکھے انداز نے انہیں اس ریسٹورنٹ کی طرف متوجہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو ہر قسم کی ڈراؤنی چیز پسند ہے، اور اس کیساتھ کھانا بھی مل جائے تو تجربہ بہترین ہے جو یہاں آکر پورا ہوا۔

سعودی عرب کے اس ڈراؤنے ریسٹورنٹ شیڈوز کے منیجر ماجد الآنزی نے کہا کہ لوگوں کی تفریح کو یقینی بنانے کیلئے ہر وہ کام کیا جو ضروری تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ میں خوف کا عنصر بڑھانے اور کھانے کا معیار بھی بہتر کرنے کیلے کام کیا گیا۔

مزیدخبریں