سلمان خان کیساتھ پہلی ملاقات میں کیا ہوا؟ حمائمہ ملک نے راز سے پردہ اٹھا دیا

10:22 AM, 28 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک  نے کہا ہے کہ  بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی بچپن سے ہی مداح رہی ہوں، ان سے پہلی ملاقات کے دوران بچپن کا ایک قصہ بھی سنا دیاجس پر سلمان خان نے بے حد دلچسپ ردِعمل دیا۔

نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے  بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی سلمان خان کی بہت بڑی فین تھیں،  جب ان کو گھر سے تین روپے ملا کرتے تھے تو وہ ان میں سے ایک روپے کا سلمان خان کا ہی پوسٹر خرید لیا کرتی تھیں اور اپنی الماری میں سنبھال کر رکھتی تھیں، اداکارہ نے کہا کہ اس بات کا ذکر سلمان خان سے اپنی پہلی ملاقات میں بھی کر دیا جس پر بالی ووڈ اداکار نے مزاح کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ وہ سب پیسے مجھ سے واپس لینے آئی ہیں؟

اداکارہ نے پروگرام میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں عمران ہاشمی کیساتھ فلم کرنے کے بعد لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا رہا، مجھے 'بول سے بولڈ' سمجھا جانے لگا، جس کا احساس بعد میں ہوا کہ ہمیشہ سب سے پہلے عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے۔

عمران ہاشمی کیساتھ کام سے متعلق سوال پراداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی اچھی دوستی ہے ، وہ ایک انتہائی اچھے انسان ہیں ، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بھی بے حد خوشگوار رہا لیکن کچھ عرصہ بعد احساس  ہوا  جب لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے سب سے پہلے اپنی عوام کا سوچنا  ہے  اور اپنے ملک پاکستان کا سوچنا ہے۔


انہوں نے مزید  بتایا کہ بہت چھوٹی سی عمر ہی میں شہرت حاصل کر لی تھی،  14 سال کی تھیں جب اُنہیں لوگ جاننے لگ گئے تھے، اُن دِنوں سوشل میڈیا بھی نہیں تھا مگر اُن کے کام کو پہچان مل گئی تھی۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی بہت بولڈ رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بولڈ ہونے کے ساتھ ہمیشہ سے  صاف اور کھری بات کرنے کی عادی ہوں ، جو دل میں ہوتا ہے وہ کہہ بھی دیتی ہوں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ   ڈانس سیکھنے کیلئے کبھی کوئی  کلاس نہیں لی تھی مگر جب ڈرامے میں ڈانس کی پیشکش ہوئی تو یہ کام بھی باآسانی کر لیا کیوں کہ شروع سے ہی شوق تھا ۔

مزیدخبریں