وزیر اعظم عمران خان کا کیچ میں 10 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

10:13 AM, 28 Jan, 2022

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان  کے علاقے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر گہرے غم  اور  رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہ ونے والے 10 جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں ۔ ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کی خاطر بہادرفوجیوں نے جانیں قربان کیں ۔ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی  سے پاک کرنے  کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں 10؍ جوان شہید ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 3؍ کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں