اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر گہرے غم اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہ ونے والے 10 جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں ۔ ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کی خاطر بہادرفوجیوں نے جانیں قربان کیں ۔ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
Our brave soldiers continue to lay down their lives to keep us safe from terrorists. I salute the 10 martyred soldiers who repulsed a terrorist fire raid on checkpost in Kech Balochistan. We are resolute in our commitment to rid Pakistan of all forms of terrorism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
واضح رہے کہ ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں 10؍ جوان شہید ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 3؍ کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔