ممبئی: بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے حال ہی میں مزاحیہ انداز میں بھگوان سے متعلق ایک بیان دیا جس نے اداکارہ کیلئے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں اپنی نئی ویب سیریز کی پروموشن کیلئے آنے والی اداکارہ شویتا تیواری اپنے بیان کو لے کر مشکل میں پڑ گئیں۔انہوں نے ایونٹ کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے زیر جامہ کا ناپ بھگوان لے رہا ہے۔یوں تو اداکارہ نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی لیکن اس بیان نے شویتا تیواری کیلئے نئے تنازعے کو جنم دے دیا ہے۔
اداکارہ کے بیان کو لے کر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا سامنے آئے اور انہوں نے پولیس کو بیان سے متعلق تحقیقات کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ شویتا تیواری بھوپال میں شوٹ ہونے والی ویب سیریز میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ، اور اسی ویب سیریز کی پروموشن کے حوالے سے وہ بھوپال میں موجود تھیں جہاں ان کا بیان نئے تنازعے کی وجہ بن گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ شویتا تیواری کا بیان ویب سیریز میں درزی کا کردار ادا کرنے والے ساتھی اداکار سوربھ جین سے متعلق تھا تاہم اب یہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔