پاکستان میں کورونا وبا  کے آغاز سے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ

08:37 AM, 28 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، وبا کے آغاز سے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ کیسز سامنے آگئے، اموات میں بھی دن بدن اضافہ ہونے لگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 68 ہزار624کورونا ٹیسٹ کیے  گئے جس میں 8ہزار183 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جو کہ اب تک پاکستان میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے، جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح11.92فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد14 لاکھ 2ہزار70 ہو گئی۔

ملک میں کورونا سے اموات بھی دن بدن بڑھنے لگیں،مزید30  افراد جان گنوابیٹھے،جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار192ہو گئی۔ جبکہ ایک ہزار 353مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ  نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری بھی وائرس  کا شکار ہوگئیں جس کے بعدخود کو قرنطینہ کر لیا۔

مزیدخبریں