اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، وبا کے آغاز سے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ کیسز سامنے آگئے، اموات میں بھی دن بدن اضافہ ہونے لگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 68 ہزار624کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 8ہزار183 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جو کہ اب تک پاکستان میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے، جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح11.92فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد14 لاکھ 2ہزار70 ہو گئی۔
ملک میں کورونا سے اموات بھی دن بدن بڑھنے لگیں،مزید30 افراد جان گنوابیٹھے،جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار192ہو گئی۔ جبکہ ایک ہزار 353مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
Statistics 28 Jan 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) January 28, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 68,624
Positive Cases: 8183
Positivity %: 11.92%
Deaths :30
Patients on Critical Care: 1353
دوسری جانب مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری بھی وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعدخود کو قرنطینہ کر لیا۔