لاہور ،جماعت اسلامی کےسینئر رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے ۔ ان کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال لایا گیا تھا ۔ ان کو شوگر اورگردوں کا مرض بھی لاحق تھا ۔
حافظ سلمان بٹ کی موت پر ملک بھر میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مرنا حق کی بات ہے لیکن حافظ سلمان بٹ کی اچانک موت پر دکھ ہوا ہے ۔ ان کی سیاسی اور دینی خدمات سالوں تک یاد رکھی جائیں گی ۔
حافظ سلمان بٹ دوبار رکن قومی اسمبلی اورایک بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں ۔ حافظ سلمان بٹ ریلوے پریم یونین کے صدر تھے ۔