کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ مارا گیا

10:26 PM, 28 Jan, 2021

کابل: کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ آفریدی افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈر منگل باغ آفریدی اس کا گروپ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان سے وابستہ رہا ہے ۔ ننگر ہار کے گورنر ضیاء الحق نے ٹوئٹ میں منگل باغ کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ منگل باغ دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ منگل باغ کا گروپ لشک اسلام کالعدم ٹی ٹی پی سے بھی تعلق رکھتا تھا جو کہ پاکستان میں کئی دہشت گردانہ حملے کر چکی ہے۔ وہ پاکستان میں کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ اور ان کے چار ساتھیوں اور تحریک طالبان پاکستان خیبر ایجنسی کے ایک کمانڈر کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں معاونت پر لاکھوں روپے کے انعامات مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

منگل باغ ایک ٹرک کلینڑ سے جنگ جو کمانڈر بنا اور 2008 تک خیبر ایجنسی کی باڑا تحصیل میں سیکیورٹی آپریشن ہونے تک سرگرم رہا۔ اس آپریشن کے بعد سے منگل باغ فرار ہو گیا اور جنوبی افغانستان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

مزیدخبریں