برطانوی عدالت کا ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کا ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم
کیپشن: برطانوی عدالت کا ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم
سورس: فائل فوٹو

لندن: برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی بزنس مین اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی سے بڑا فیصلہ سُنا دیا۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے عارف نقوی کی امریکا حوالگی کی درخواست منظور کر لی۔

امریکہ نے عارف نقوی کی حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عارف نقوی کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیے کہ عارف نقوی کو امریکا کی جیل میں ناروا سلوک کا سامنا ہو گا۔

عارف نقوی کے وکلا نے فیصلے کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عارف نقوی کو اپریل 2019 میں امریکا کی درخواست پر ہی برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی شہری نہ ہونے کے سبب عارف نقوی کو میڈیم سیکورٹی جیل میں رکھا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ بانی ابراج گروپ کو دھوکہ دہی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ سمیت 16 مختلف الزامات میں 300 برس کی سزا کا سامنا ہے۔