کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات 2023 میں بھی 35 سال عمر پوری نہ ہونے کی بناء پر ملک کے وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ۔
الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ 19ستمبر 1988 کو بلاول بھٹو کی ولادت ہوئی تھی ،اس حساب سے ان کی عمر 19 ستمبر 2023 کو 35 سال ہوگی جبکہ الیکشن جولائی 2023 تک ہوں گے ،اس لحاظ سے بلاول بھٹو کی عمر 34 سال 10 ماہ ہوگی ،ایسی صورت میں اگر پیپلزپارٹی ملک بھر میں قومی اسمبلی میں اکثریت بھی حاصل کرلیتی ہے تو پارٹی کو چند ماہ کے لئے کسی اور رکن قومی اسمبلی کو عارضی طور پر وزیراعظم بنانا ہوگا اور آئین پاکستان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 20 ستمبر 2023 تک انتظار کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کوئی بھی پاکستانی شہری 35 سال عمر ہونے پر وزیراعظم اور 45 سال عمر ہونے پر صدر مملکت منصب سنبھال سکتا ہے۔