استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور غیر ملکی دشمنی کو روکنے کی ضرورت ہے،انسانیت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے نئی قسم کے کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ نسل پرستی کا وائرس بھی وبا کی شکل میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
طیب اردگان نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مساجد ، سینا گوگ اور گرجا گھروں جیسی عبادت گاہوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں میںبڑے پیامنے پر اضافہ دیکھا گیا ہے، نسل پرستی،مذہب ، زبان اور ظاہری شکل مختلف رکھنے والے طبقات کے خلاف نفرت انگیز جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں.
نسل پرست دہشت گردی ، معاشرتی امن اور لوگوں کے ایک ساتھ رہنے کی خواہش کو تباہ کررہی ہے۔