جڑواں درختوں کی شکل پر بلند و بالا عمارت کا خاکہ تیار 

جڑواں درختوں کی شکل پر بلند و بالا عمارت کا خاکہ تیار 

ٹورنٹو: کیننڈا میں جڑواں درختوں کی شکل پر بلند و بالا عمارت کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ 

انجنیئرنگ کی دنیا میں ایک نیا شاہکار حقیقت کی شکل دھارنے کو ہے ۔ کیننڈا کے شہر وینکوور میں جڑواں درختوں کی شکل سے متاثرہ جڑواں عمارتوں کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ 

متوقع عالی شان عمارت 384فٹ بلند ہوگی اور اس میں چار سو سے زائد فلیٹس ہوں گے ۔ عمارت کا ڈیزائن برطانیہ کی معروف آرکیٹک کمپنی  ہیدروک اسٹوڈیو نے بنایا ہے ۔ 

ہیدروک کا اس ڈیزائن سے متعلق کا کہناہے کہ ہم ایسی عمودی عمارت بنانا چاہتے ہیں جو گرائؤنڈ فلور پر موجود لوگوں کو عمارت کی سب سے اونچی مننزل سے جوڑ دے ۔ 

فلک بوس عمارتوں کے لیے منصوبہ بندی کی درخواستوں پر ابھی کام کیا جارہاہے جبکہ 14 مارچ تک اس پر شہریوں کے تجزیہ اور آرا لی جائیں گی ۔ 

بین الااقوامی میڈیا کے مطابق جڑواں عمارتوں میں سے بلند مغربی عمارت میں 34 منزلیں بنائی جائیں گی ۔ جبکہ مشرقی عمارت کی 30 منزلیں ہوں گی ۔