سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی طرز کے منفرد فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
فیشن شو میں ماڈلز میں خود کو سر سے پاؤں تک ڈھکتے ہوئے عبایہ زیب تن کر رکھے تھے اور ساتھ ہی ہائی ہیلز بھی پہن رکھی تھیں ۔
ماڈلز نے کیٹ واک سے حاضری کے دل جیت لیے ہیں ۔ سعودی عرب میں خواتین کے فیشن شوز کا انعقاد اس لحاظ سے بھی انوکھا ہے کہ وہاں کے قدامت پسند معاشرے میں اس طرح کی سرگرمیوں کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
ایک نجی محفل میں سوئمنگ پول کے کنارے منعقدہ اس فیش میں قریباََ چھ ماڈلز نے حصہ لیا ۔
فیشن شو کے منتظیمن کا کہناتھاکہ ہم نے یہ قدم دنیا بھر میں عبایہ کے متعلق پائی جانے والی منگی سوچ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے ۔ چندروز قبل سعودی عرب میں پہلے ڈرائیو ان سینما کا افتتاح کیا گیا تھا۔