سابق کرکٹر سورو گنگولی کی طبعیت پھر بگڑ گئی 

12:52 PM, 28 Jan, 2021

نئی دہلی : بی سی سی آئی کے چئیرمین اور سابق کرکٹر سارو گنگولی کی طبعیت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کولکتہ کے اپولو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معاہنہ کررہی ہے ۔ 

دنیائے کرکٹ میں دادا کے نام سے معروف ساروگنگولی کو کچھ روز قبل جب انہیں دل کا دورہ پڑا تھا تو ان کی کولکتہ کے ووڈلینڈ ہسپتال میں اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ووڈ لینڈ ہسپتال کی ڈاکٹر روپالی باسو نے کہا ہے کہ سارو گنگولی کی شریانوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دیکھ رہے ہیں ۔

دنیائے کرکٹ کے ممتاز بلے باز سارو گنگولی کو سات جنوری 2021 کے دن ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملی تھی ، انہیں دو جنوری کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ جم میں ورزش کررہے تھے ۔ 

مزیدخبریں