واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی 

واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی 

نیویارک : دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی سٹیٹس کا حصہ بنادیا ہے ، یعنی اب واٹس ایپ صارفین  کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپناسٹیٹس لگاتی رہے گی جس تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں ۔ 

واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے  سٹیٹس میں چار سکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی پرائیوسی واٹس ایپ کے لیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامت پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں اینڈ ٹو آینڈ انکرپشن کاتحفظ حاصل ہے ۔

بظاہر یہ لگتا ہے کہ  اس تبدیلی کا مقصد واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زدپر ہے جبکہ اس تبدیلی کی خبر کے بعد کروڑوں صارفین واٹس ایپ کے بجائے دوسری ایپ پر منتقل ہوگئے ہیں ۔