ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر تنہا ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

12:23 PM, 28 Jan, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر تنہا ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ ایم پی اے کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی اور انھیں صحتیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ تنقید برائے تنقید کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ ہر شہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ بہاولنگر کیلئے بھی خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔ خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروں گا۔ پاکستان میں افراتفری کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست ہوگی۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر تنہا ہو چکے ہیں۔ عوام میں ایسے لوگوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں