لاہور : معروف فوک گلوکار شکورلوہار نے غربت سے تنگ آکر پکوڑے بیچنا شروع کردیے ہیں ، کھاریاں سے تعلق رکھنے والے نامور فوک گلوکار شکورلوہار نے غربت کے باعث اپنا فن چھوڑ کر ریڑھی پر پکوڑے بیچنا شروع کردیے ہیں۔
ان کا کہناہے کہ پہلے ہی حالات انتہائی خراب تھے اوپر سے عالمی وبا نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، ایسے میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پکوڑوں کی ریڑھی لگانے کے سوا کوئی اور راستہ بھی نہیں تھا ،
انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتاہوں ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا انہوں نے بہت مدد کی مگر آخر تھک ہار کر میں نے مین بازار میں پکوڑے لگالیے ہیں ،
اس سے صرف دووقت کی روٹی ہی چلتی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے اپنے فن سے ملک کا نام روشن کیا ، حکومت کو میری مددکرنی چاہیے تھی ۔
شکورلوہار کا کہناتھاکہ اللہ کرے یہ حالات جلد ٹھیک ہوں اور دوسروں کی طرح میں بھی فن کی طرف لوٹ آؤں گا۔