کراچی ، گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے کی سیر ۔
گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں کتے کی سیر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ کراچی کی سڑکوں پر سرکاری گاڑی میں کتے کو سیر کرائی گئی جس کو شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا ۔ گورنر ہاؤس کی گاڑی کے ساتھ پروٹوکول کی گاڑی بھی نمایاں طورپر نظر آتی رہی ۔ رات گئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ گاڑی میں میری فیملی بھی تھی اور کتا ان کی حفاظت کے پیش نظر گاڑی میں بٹھایا گیا تھا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انتہائی گھٹیا حرکت کی گئی ہے ۔۔