کلیم امام نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کر دی

کلیم امام نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کر دی
کیپشن: اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا اور میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، کلیم امام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت سے چپقلش کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے ممکنہ تبادلے کو گہری سازش قرار  دیا تاہم بعد میں آئی جی سندھ نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کر دی۔

پولیس کے یادگار شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ میں اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا، میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ ہوگیا، اس تقریب کو بھی میری الوداعی تقریب میں تبدیل کیا جارہا ہے، ابھی میرا تبادلہ نہیں ہوا اور تبادلہ ہوا بھی تو میں سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم رولز اور ریگولیشن کے تحت کام کرتے ہیں، حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنا کام کیا وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہم نے 2200 سے زائد شہدا کے نام یاد گار پر لکھوائے ہیں جن کی وجہ سے امن ہوا، یہاں بیٹھا ہر افسر غازی ہے۔