آصف علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

09:37 AM, 28 Jan, 2020

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب پر آصف علی نے ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں وہ اور ان کی اہلیہ خانہ خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہیں۔

انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ اللّٰه کا بہت کرم ہے کہ اس نے اپنے گھر بلایا اور عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا۔

ادھر قومی کرکٹر حسن علی، حسین طلعت اور مداحوں نے آصف علی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی ہے۔

مزیدخبریں