افغان حکام کی یقین دہانی، پاکستانی قونصلیٹ منگل کو کھول دیا جائے گا

11:30 PM, 28 Jan, 2019

اسلام آباد: افغان حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ مورخہ 29 جون بروز منگل سے کھول دیا جائے گا، دستی بم ملنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ منگل سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دے گا، افغان حکام نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ منگل سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دے گا۔ یہ فیصلہ افغان حکام کی جانب سے قونصل خانے کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔ ویزا سیکشن اتوار کے روز قونصلیٹ پر حملے کی کوشش پر بند کر دیا گیا تھا۔

افغان سیکیورٹی حکام نے دستی بم سے لیس خاتون کو قونصل خانے کے اندر جانے کی اجازت دیدی تھی۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے خاتون کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی تو بیگ سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا تھا۔

مزیدخبریں