راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ دہشتگردی کےخاتمےمیں اہم کرداراداکریگی اور سرحدپاردہشت گردی کےالزامات ختم کر دےگی۔
تفصیلات کے مطابق ،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کہا ہے کہ افغانستان سےدہشتگردوں کی آمدروکنےکیلیے سرحد پر آہنی باڑلگا رہے ہیں جس کا کام رواں سال کےآخر تک مکمل ہوجائیگا باڑ پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کےخاتمےمیں اہم کرداراداکریگی۔
انہوں نے کہا کہ افغان فورسز سمجھتی ہیں آہنی باڑ سے ان کو بھی فائدہ ہو گا جبکہ افغانستان میں بے چینی کی صورت میں آہنی باڑ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور باڑسرحدپار دہشت گردی کےالزامات کو ختم کر دےگی، ڈیورنڈ لائن اب ڈیڈ ایشو ہے۔