وہاب ریاض کی بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک

09:41 PM, 28 Jan, 2019

ڈھاکا:پاکستانی فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شاندار ہیٹرک بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کھلنا ٹائیٹنز کے فاسٹ باولر وہاب رہاض نے اننگز کے 19ویں اوور میں شاندار باولنگ کرتے ہوئے حریف کو آوٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے دوران حریف ٹیم کو فتح کے لیے بارہ گیندوں پر 83 رنز چاہئے تھے.

اس موقع پر وہاب ریاض کی تباہ کن باولنگ نے حریف کے تین بلے بازوں کو اپنے اوور کی تیسری ، چوتھی اور پانچویں گیند پر پویلین واپس بھیج کر ٹیم کو 80 رنز سے فتح دلا دی ۔

وہاب ریاض کی ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے ، اس سے قبل وہاب ریاض نے دو ہزار گیارہ میں گلوکسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار باولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سکور کی تھی ۔

مزیدخبریں