بالی ووڈ سٹار عیشا گپتا نے نائیجرین فٹ بالر کے متعلق نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ گی

08:36 PM, 28 Jan, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار عیشا گپتا نے نیجرین فٹ بالر کے متعلق اپنے نسل پرستانہ بیان پر معافی مانگ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عیشا گپتا کی جانب سے نیجرین فٹ بالر کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو سوشل میڈیا پر زیر بحث بنی رہی ۔

مداحوں کی اکثریت نے اداکارہ کی جانب سے نائیجرین فٹ بالر کے متعلق ریمارکس کو ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے بعد اداکارہ عیشا گپتا نے اپنے بیان پر سوشل میڈپر معذرت کر لی۔

اداکارہ نے فٹ بالر سے گفتگو کے دوران اس کو گوریلا کہہ دیا تھا اور اس کے بعد اپنی واٹس ایپ گفتگو کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر بھی کیا تھا جس پر لوگوں نے کافی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں