پی ایس ایل فرنچائزز نے خواتین چیئرلیڈرز کی شمولیت کی تجویز کی مخالفت کر دی

07:37 PM, 28 Jan, 2019

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے خواتین چیئرلیڈرز کے آپشن کو رد کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ میں شامل چھ فرنچائزز کے مالکان نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں خواتین چیئرلیڈرز کو شامل کیا جانا چاہئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ثقافی روایات اور بجٹ کو بہانا بنا کر اس تجویز کو یکسر طور پر مسترد کر دیا گیا ہے ،  دریں اثنا دیگر ممالک میں جاری کرکٹ لیگز میں چیئرلیڈرز کو خاص ط ور پر ایونٹس کا حصہ بنایا جا تا ہے ۔

ماہرین نے مطابق کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم آنے والوں اور ٹی وی پر میچز دیکھنے والوں کو خواتین چیئرلیڈرز کے روپ میں اچھی تفریح میسر آتی ہے ۔

مزیدخبریں