نیویارک : فیس بک کی مشہور زمانہ سوشل ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ایک نیا فیچر ٹیسٹ کر رہی ہے جو سوشل ایپ پلیٹ فارم کے استعمال کو مزید آسان بنا دے گا۔
وابیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ اینڈرائڈ کے بیٹا ورژن صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئے فیچر کا ٹیسٹ کر رہی ہے جو سوشل ایپ پلیٹ فارم کے استعمال کو آسان بنا دے گا۔ جب صارفین میڈیا سیکشن میں جائیں گے تو ایک نیا آپشن ملے جو ٹاپ رائٹ سائیڈ پر 3 ڈاٹس کی شکل میں موجود ہو گا، یہ آپشنز چیٹ میں نظر آئیں گے جن کو "سیٹ ایز " اور روٹیٹ بھی کیا جا سکے گا ۔
اس نئے فیچر کا شارٹ کٹ صارفین کو تصاویر تک ڈائریکٹ رسائی دے گا، روٹیٹ کا فیچرایپ کے اندر رہتے ہیں ہوئے تصاویر کو روٹیٹ کر دے گا جبکہ سیٹ ایز کے ذریعے صارفین تصاویر کو وال پیپر ، گروپ آئکن یا پروفائل فوٹو بنا سکیں گے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ صارفین کی سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹس فیچر پر بھی کام کر رہی ہے ۔