اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں :ایرانی بریگیڈئیر

06:35 PM, 28 Jan, 2019

تل ابیب : ایران اور اسرائیل کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے ، ایرانی کمانڈر نے کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سیکنڈ کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انھوں نےکسی بھی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو نقصان ان کا اپنا ہوگا اور انہیں اپنے زیر تسلط بہت سے علاقوں کو کھونا پڑے گا۔

جنرل حسین نے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت اچھی طرح جانتا ہے ، اسرائیل کو سیاسی منظر نامے سے غائب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  ، ہم نے لائحہ عمل اپنا لیا ہے جس کے تحت صہونی ریاست  کاخاتمہ ہی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

مزیدخبریں