سونے کی  فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

05:51 PM, 28 Jan, 2019

کراچی:پاکستان میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ 

سندھ صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو کر  67 ہزار 100 ہو گئی ہےجبکہ 10گرام سونے کی قدر 173 روپے کم ہوکر 57527 روپے ہوگئی ۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1300 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ 

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر 138 روپے 74 پیسےکا ہو گیا ہے اور   اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 138 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہع رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں