ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی ناکامی کے لئے شائقین اپنا غصہ نکالنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کے ہدایت کار وجے کرشنا اچاریا کا دفاع کرتے ہوئے فلم کی ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ شائقین میرے لئے فلم دیکھنے سینما آئے اور اس کی ناکامی کے لئے میں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں، ہم اچھی فلمیں بنانا چاہتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ شائقین جو چاہتے ہیں انہیں کہنے کا پورا حق حاصل ہے اور تنقید کے دوران سخت لہجہ بھی اختیار کر سکتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنا غصہ نکالنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔