بھارتی سکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے نغمے کی گونج

بھارتی سکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے نغمے کی گونج
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

لاہور:بھارتی سکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے نغمے کی گونج نے مودی سرکار کو ہلاکر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکول کی کچھ بچیاں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا‘ ہے پر فارم کرتی نظر آتی ہیں۔

اس ویڈیو نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ بھارتی حکومت جتنی مرضی پاکستان دشمنی میں اپنے حدود کو پار کرجائے لیکن ان کی عوام پاکستان کے ساتھ دوستی اور محبت کا رشتہ قائم کرنے پر ہی یقین رکھتی ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوچکا ہے اور عوام اسے دھڑا دھڑشیئر کرنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔