نئی دہلی :بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک شخص اپنے بیٹے کی قبر کے پاس 38دن تک اس امید میں کھڑا رہا کہ شاید بیٹا دوبارہ زندہ ہوجائے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں جادو گروں نے بیٹے کو زندہ کرنے کا جھانسہ دے کر رامو نامی شخص سے 7 لاکھ روپے اینٹھ لئے اور کہا کہ وہ اس کی قبر کے پاس کھڑا رہے تو اس کا بیٹا زندہ ہو جائے گا تاہم مذکورہ شخص 38 دن تک کھڑا رہا ۔
مقامی پولیس اہلکاروں کوجب اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ قبرستان پہنچے اور بات چیت کرکے رامو کو گھر لے آئے۔ پولیس کے مطابق جھاڑ پھونک کرنے والوں نے رامو سے کہا تھا کہ بیٹے کی قبر پر 41 دنوں تک پہرہ دیتا رہے۔
ایس پی سری رام بابو نے کہا کہ رامو نے جادو گروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔