میلبورن:سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلیا اوپن کا ٹائٹل عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے مسلسل ساتویں مرتبہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں سربین سٹار نے سپینش کھلاڑی رافیل نڈال کو آﺅٹ کلاس کر دیا ۔جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ تین چھ دو چھ تین رہا۔
Wow guys we did it #TeamDjokovic #AusOpen #15 ???? #marian #uli #gebhard #miljan #ele #edo @jelenadjokovic. There aren’t enough words to express my gratitude for this group of people... https://t.co/RkIFT403x8 pic.twitter.com/9847BfN9hb
— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 28, 2019
اس کے ساتھ ہی جوکووچ زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے پیٹ سمپراس کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 14 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت رکھے تھے، زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز راجر فیڈرر کو حاصل ہے جنہوں نے 20 ٹائٹلز اپنے نام کر رکھے ہیں۔
نڈال 17 ٹائٹلز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا میں منعقدہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی نڈال کو 6-3، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فرانسیسی جوڑی چاروں گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹلز جیتنے والی دنیا کی آٹھویں ٹیم بن گئی، ہربرٹ اور نیکولاس نے مینز ڈبلز فائنل میں کونٹی نن اور جان پیئرز کی جوڑی کو شکست دی۔