رشی کپور نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے سے متعلق تصدیق کر دی

10:37 AM, 28 Jan, 2019

نیو یارک: اداکار رشی کپور نے اپنی بیماری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبر درکار ہے اور بد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گا اور اگر خدا نے چاہا تو میں بہت جلد بھارت واپس آ جاؤں گا۔

رشی کپور نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جا رہے ہیں۔ تاہم اُن کے بیان کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہوئے ہیں۔

رشی کپور کے بیان کے بعد اُن کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی شوہرکے سرطان میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر ایک آسمانی برج (برج سرطان) ہی رہ جائے گا۔

مزیدخبریں