انٹرنیشنل ڈیسک: روس میں صدراتی انتخابات کے معاملے پرالیکشن کے بائیکاٹ کی ریلی نکالی گئی۔حزبِ اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنے کو روسی پولیس نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ہزاروں لوگوں نے صدراتی محل ’کرملین ‘کی طرف مارچ کیا۔لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "" پیوٹن کے بغیر روس""۔ حزبِ اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنے ریلی میں اچانک نمودار ہوئے تو پولیس کے ایک جھتے نے انہیں دھکیل کر وین میں ڈال دیا ۔ حزب ِ اختلاف کے رہنما نے الزام لگایا ہے کہ مارچ میں ہونےو الے انتخاب میں صدر پیوٹن دھاندلی کروائیں گے ۔
روس میں صدراتی انتخابات کے معاملے پرالیکشن کے بائیکاٹ کی ریلی
28-Jan-18