ماونٹ ماونگانوئی : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ ہمیں تمام کشتیاں جلا کر آج کا میچ کھیلنا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ فتح کا تمام تر کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے ، سیریز میں 6-0سے نیچے جانے کے بعد واپسی آسان نہیں تھی، میں نے کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ اب ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے ، زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ہم 8-0پر ٹور کا اختتام کریں گے ، فخر زمان آج بہت اچھا کھیلااور وکٹیں ہاتھ میں رکھنے سے آخری اوورز میں مدد ملی،حارث اور عامر یامین نے جیسی بیٹنگ کی وہ بہت شاندار تھی ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کی پیچھے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت شامل تھی۔
کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ کشتیاں جلا کر آج کا میچ کھیلنا ہے، سرفراز احمد
06:06 PM, 28 Jan, 2018