ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرکے ملک کیلئے سوچنا چاہیے، سعد رفیق

05:08 PM, 28 Jan, 2018

کراچی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ہوااور جو ہورہا ہے اگر بتادیں تو باقی کیا بچے گا، ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے ، ملک کیلئے سوچنا چاہیے، بھلا ہوآصف زرداری کا اس نے پیپلز پارٹی کاستیا ناس کردیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کون ان کوبتاتا ہے کہ نواز شریف کومہینے بعد سزاہوجائے گی کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں،چاہے وہ عدلیہ ہو یا کوئی اور،ہمارے ساتھ جو ہوااور جو ہورہا ہے اگر بتادیں تو باقی کیا بچے گا، ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے ، ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی پر لعنت ڈالنا اچھی بات نہیں ہے، تمھیں ہمارا کوئی کام پسند نہیں آتا۔ عمران خان پارلیمنٹ میں آتا نہیں گالیاں دیتا ہے لیکن تنخواہ اور مراعات ساری لیتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے4 سال میں مسلم لیگ ن پر حملے کیے گئے، مسلم لیگ ن پرکبھی ووٹ چوری تو کبھی کچھ اور الزام لگایا گیا۔ ہم دشمن نہیں ایک دوسرے کے مخالف ہیں لاہورکا جلسہ اس لیے ناکام ہوا کہ لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا،نوازشریف اب وزیراعظم نہیں مگر وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اورمقبول ہیں۔وزیر ریلوے نے آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بھلا ہوآصف زرداری کا اس نے پیپلز پارٹی کاستیا ناس کردیا، کراچی کو کباڑ خانہ بنادیا گیا، کبھی کراچی آگے تھا آج لاہورمثالی ہے۔ انہوں نے کہا لوگ دیکھ رہے ہیں کراچی کا امن بحال ہوگیا بلوچستان میں لوگ پہاڑوں سے اتر آئے ہیں۔

مزیدخبریں