واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے مسلمان مخالف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر مسلمان مجھ سے چاہتے ہیں کہ مسلمان مخالف ری ٹویٹ پر معافی مانگوں تو میں معافی مانگتا ہوں۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ برطانیہ کی اس مسلمان مخالف تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی وہ ایسے لوگوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک سخت گیر گروپ کے نفرت انگیزی پر مشتمل سزایافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمان مخالف 3 ویڈیوز ٹوئٹر پر شائع کی گئیں تھیں جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹوئیٹ کردیا تھا۔
مسلم مخالف ری ٹویٹ پر میں معافی مانگتا ہوں، ٹرمپ
03:07 PM, 28 Jan, 2018