کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہر قائد میں ”لیاری ایکسپریس وے“ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال سے زیرتکمیل منصوبہ آج مکمل ہوگیا، کراچی کی ترقی سے پاکستان ترقی کرے گا، لیاری ایکسپریس وے بہت مشکل منصوبہ تھا، منصوبے کے دوران مشکل مراحل طے ہوئے۔
لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باونڈ کیرج وے افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر کی بھاری قیمت اداکرناپڑتی ہے،لیاری ایکسپریس وے کی تاخیر سے شہریوں کومشکلات پیش آئیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گورنرسندھ کوحکومت نے کراچی کیلئے 25ارب کاپیکج دیا،گورنرسندھ کوفنڈزدینا کوئی سیاسی جنگ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت منصوبے شروع کرتی ہے اورمکمل بھی،ملک میں 1700 کلومیٹر کی 6 رویہ موٹروے بن رہی ہے،ایک سال میں 1700کلومیٹرموٹروے بنانابہترین انتظامیہ کی مرہون منت ہے۔