چارسدہ میں رشتے کا تنازع،فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

10:50 AM, 28 Jan, 2018

چارسدہ:رشتے کے تنازع پرخاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقہ شب قدرڈھیری سکندر خان میں رشتہ نہ دینے پر پڑوسیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور کہا کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ دونوں فریقین میں رشتے کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا۔

مزیدخبریں