لاہور:صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے کل سے پنجاب کے کئی شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھند کی وجہ سے مو ٹروے ایم ٹو کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جبکہ دیگر اہم قو می شاہراہیں بھی دھند کی لپیٹ میں ہے،شیخو پورہ شہر اور گردونواح میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔
ترجمان موٹر وے نے دھندکے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔لاہور جیل روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، کوئٹہ،ژوب ڈویژن، گلیات، ناران، کاغان ،مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف بار ی کا امکان ہے جبکہ بنوں، پشاور،کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،فاٹا،کشمیر ،گلگت بلتستان،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،کوئٹہ،ژوب ڈویژن ،قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔