بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 63 رنز سے شکست دیدی

12:50 AM, 28 Jan, 2018

جوہانسبرگ : جوہانسبرگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 63 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جنوبی افریقہ کو سیریز میں پہلے ہی دو صفر سے برتری حاصل تھی۔

جنوبی افریقہ کے جانب سے ڈین ایلگر اور ہاشم آملہ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں لیکن باقی ساتھی بلے باز انتہائی دشوار پچ پر شاندار انڈین بولنگ کا سامنے کرنے سے قاصر رہے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔انڈیا کے جانب سے محمد شامی نے پانچ اور اشانت شرما اور جسپریت بھمرا نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

وانڈررز کے میدان پر کھیلے جانے والا میچ اپنی خطرناک پچ کی وجہ سے کافی متنازع رہا جہاں پر دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو کئی دفعہ گیند لگی اور تیسرے روز کے آخری سیشن میں امپائروں کو میچ وقت سے قبل ختم کرنا پڑا۔

میچ کے چوتھے روز جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو جیت حاصل کرنے کے لیے 241 رنز درکار تھے اور ان کی نو وکٹیں باقی تھیں۔

کھانے کے وقفے تک ہاشم آملہ اور ڈین الگر نے بغیر کسی نقصان کے سکور 100 تک پہنچا دیا اور ایسا لگ رہا تھا کے جنوبی افریقہ شاید میچ جیت جائے لیکن اگلے سیشن میں جنوبی افریقہ کو پہلے ہاشم آملہ اور پھر اے بی ڈی ویلیئرز کا نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد انڈیا کا پلڑا پھر بھاری ہو گیا۔جنوبی افریقہ کی آخری نو وکٹیں صرف 53 رنز کے عوض گریں جس میں سے سات کھلاڑی دن کے آخری سیشن میں آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 72 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 135 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد اب دونوں ٹیموں کے مابین چھ ایک روزہ میچوں اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں