ٹیچر کے حواس بے قابو، ٹرمپ کے چہرے پر پستول تان لیا

10:14 PM, 28 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈیلاس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہائی سکول کی ایک خاتون ٹیچر کو متنازعہ وڈیو کے سامنے آنے کے بعد کام سے روک دیا گیا ہے۔

گزشتہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ پر پائیل موڈی نامی خاتون کی ایک وڈیو گردش میں آئی جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب پستول کا رخ کر کے زور سے بول رہی ہیں ٴٴمرجاو ، مرجاو ۔ ٴٴ ویڈیو میں سکرین پر ٹرمپ اپنی تقریب حلف کے دوران خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس دوران مذکورہ خاتون ٹیچر نے اپنی ٴٴپانی کی کھلونأٔ پستول سے ٹرمپ کے چہرے پر دھار پھینکتے ہوئے کہا کہ ٴٴمرجائو۔ٴٴ موڈی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام کے اکاونٹ پر پوسٹ کر دی جس کے سبب سوشل میڈیا پر یہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وڈیو کا معاملہ اسکول کی انتظامیہ تک جا پہنچا جس نے موڈی کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ "یہ انوکھا منظر" بعض طلبہ کی موجودگی میں سامنے آیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون ٹیچر انتظامی رخصت پر ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں