سنگدل باپ نے 2 بچیوں کو زندہ دفن کردیا

شکر گڑھ: اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی ونی اور قرآن سے شادی جیسی مثالیں جہالت کے دور کی یاد تازہ کر دیتی ہیں اور ایسی ہی جہالت کی ایک مثال پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں سامنے آئی ہے جسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

09:01 PM, 28 Jan, 2017

شکر گڑھ: اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی ونی اور قرآن سے شادی جیسی مثالیں جہالت کے دور کی یاد تازہ کر دیتی ہیں اور ایسی ہی جہالت کی ایک مثال پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں سامنے آئی ہے جسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

شکر گڑھ کے نواحی علاقے دین پور کا رہائشی شخص غربت سے تنگ تھا اور گزشتہ رات 2 بجے اپنی دو بچیوں کو خاموشی سے اپنے ساتھ گھر سے باہر لے گیا، جب گھر واپس آیا تو اہلیہ نے اسے بتایا کہ دونوں بیٹیاں گھر پر نہیں ہیں جس پر اس نے بتایا کہ وہ دونوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر گیا تھا اور اس نے دونوں کو نالہ بہی کے قریب زندہ دفنا دیا ہے۔

بچیوں کی ماں کی اطلاع پر جب رشتہ دار اور دیگر اہل محلہ نے نشاندہی کی گئی جگہ سے بچیوں کو نکالا تو 7 سالہ مریم دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو چکی تھی جب کہ 11 سالہ زینب کی حالت تشویشناک حالت تھی، مقامی افراد نے زینب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شکر گڑھ منتقل کیا، جدید سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹروں نے پہلے بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال اور پھر وہاں سے لاہور بھجوا دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اہل خانہ سنگ دل باپ پر مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد سے متاثرہ بچیوں کی ماں صدمے سے نڈھال ہے اور اسے غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں