ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار جان ہرٹ طویل علالت کے باعث 77 سال کی عمر میں لندن میں چل بسے ہیں جب کہ لیجنڈری اداکار 2 سال سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے جن کے انتقال کی تصدیق ان کی اہلیہ اور منیجر نے بھی کردی ہے۔
لیجنڈری اداکار نے 200 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں فلم ’’دی ایلیفینٹ مین‘‘،’’ایلین‘‘ اور’’ہیری پورٹر‘‘ کے کرداروں سے شہرت حاصل ہوئی جب کہ جان ہرٹ اپنی جاندار اداکاری کے باعث 2 بار آسکرایوارڈکی نامزدگیوں میں جگہ بناچکے ہیں۔
جان ہرٹ نے فلمی کیرئیر میں ایک گولڈن گلوب ایوارڈ ا اور 4 بار’’بافٹا ایوارڈ‘‘ اپنے نام کیے جب کہ 2012 میں انہیں برطانوی سنیما کے لیے فنی خدمات کے اعتراف میں ’’لائف ٹائم اچیونٹ‘‘ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔