تیز رفتار گاڑی اور بس کا عجیب و غریب حادثہ۔۔۔!!!

07:03 PM, 28 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک میں تیز رفتار گاڑی بس میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی ٹی وی کی طرف سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج 19 جنوری کو پیش آنے والے واقعے کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، گاڑی کے ڈرائیور نے بریک کی بجائے ایکسلریٹر پر پاؤں رکھ دیا جس کی وجہ سے گاڑی بس میں جاگھسی۔ 8 افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزیدخبریں