جاپان میں ایسے منفرد ہوٹل جن میں آرام کے لیے تمام چیزیں میسر ہیں ۔۔!!!

06:52 PM, 28 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو: مسلسل سفر کرنے والے افراد کیلئے جاپان کے شہر ٹوکیو میں منفرد کیپسول ہو ٹلز تعمیر کئے گئے ہیں،  جو عار ضی طور پر آرام کرنے کی تمام بنیادی سہولیات سے مزین ہیں۔

جاپان کے دار الحکومت ٹوکیومیں ایسے کیپسول رومز  پیش کیے گئے ہیں جو سونے کیلئے تمام بنیادی سہولیات سے مزین ہیں۔کیپسیول ہوٹل میں فقط 1اعشاریہ2میٹر  اونچے رومز میں لینن کی چادروں سے مزین بستر، ہوا کی آمد و رفت کا نظام، الارم، ایل سی ڈی ٹی وی، وائی فائی سسٹم، لیپ ٹاپ کی جگہ، ری چارج ہوجانے والے فون اور بستر کے نیچے سامان رکھنے کے لیے ایک باقاعدہ الماری بھی موجود ہے۔

اس کیپسول ہوٹل میں ہمہ وقت 78افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 3ہزار جاپانی ین ہے۔

مزیدخبریں