نیکائیا: سینکڑوں یونانی کسانوں نے حکومت کی سخت گیر معاشی اور توانائی کی قیمت اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
کسان، نیکائیا شہر کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے متعدد شاہراہوں کو بند اور بلدیہ کی عمارت کا گھیراؤ کیا۔یونان کی پارلیمنٹ میں نئی اقتصادی اصلاحات کی منظوری کے بعد سے مظاہرے، کافی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
پارلیمنٹ کی منظور کردہ اقتصادی اصلاحات کے تحت ٹیکسوں میں اضافہ اور تنخواہوں اور مراعات میں کمی کر دی گئی ہے۔ حکومت یونان، عالمی قرض دہندگان کی عائد کردہ شرائط کے تحت ملک میں سخت گیر پالیسیاں اپنانے پر مجبور ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ہزاروں کی تعداد میں یونانی کسانوں نے بدھ کے روز سارس اور سالونکی جیسے شہروں میں بھی حکومت کی سخت گیر معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔