لولیا وینتر سلمان خان سے تنگ آگئی

ممبئی: رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر اور سلمان خان کی گہری دوستی گزشتہ ایک عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی اورلولیا کا بار بار بھارت آجانا اور اداکار سلمان خان کے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا بھی ان دونوں کی شادی کا اشارہ دے رہے تھے لیکن اب شا ید لولیا سلمان خان کے غیرسنجیدہ رویے سے تنگ آگئی ہیں۔

05:18 PM, 28 Jan, 2017

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترنہ صرف سلمان خان کے ساتھ  ان کی شوٹنگ کے دوران ساتھ ہوتی تھیں بلکہ وہ ان کے خاندان میں ہونے والی ہر تقریب کے دوران بھی آگے آگے نظرآتی تھیں لیکن گزشتہ دنوں بھارتی شہرگووا میں ہونے والی گھرکی تقریب میں لولیا کے علاوہ سلمان خان کے خانادان کے سب ہی لوگ موجود تھے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ماڈل جلد ہی اداکار کے باندرہ میں گلیکسی فلیٹس میں منتقل ہونے والی تھیں لیکن وہ سلمان خان کے غیر سنجیدہ رویے سے تنگ آگئی ہیں اور انہوں نے بھارت کا ویزا نہ ملنے کا بہانہ بنا کرسلمان سے دوری اختیارکرلی ہے۔

مزیدخبریں